مختلف علاقوں سے 7 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

 مختلف علاقوں سے 7 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور ( کرائم رپورٹر) مختلف علاقوں سے 7 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں ۔ ایدھی فاؤنڈیشن ترجمان کے مطابق تمام لاشیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملی ہیں، کسی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقے سے 35 سالہ ، لاری اڈا سے 40 سالہ ،گوالمنڈی میں میو ہسپتال کے گیٹ نمبر 3 کے قریب 65 سالہ ،داتا دربار کے قریب شیش محل روڈ سے 45 سالہ اور بیلا رام روڈ سے 40 سالہ شخص کی لاشیں برآمد ہوئیں۔فیکٹری ایریا میں شنگھائی پل کے قریب 45 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا جبکہ شمالی چھاؤنی کے دھرم پورہ پھاٹک سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں