جنت مرزا کی جاپانی فیشن انڈسٹری میں انٹری

جنت مرزا کی جاپانی فیشن انڈسٹری میں انٹری

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی ٹک ٹاک کوئن اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بعد جاپانی فیشن انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔

انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور کانٹینٹ کری ایٹر نے جاپانی فیشن شو کی چند جھلکیاں تصویر کی صورت میں شیئر کی ہیں۔انہوں نے انسٹا گرام پر جاپانی فیشن شو میں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں ،انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئینسر نے فیشن شو میں سرخ و جامنی مختلف لباس میں 2 مرتبہ ریمپ پر جلوے بکھیرے اوربتایا کہ انہیں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی پر منعقدہ فیشن شو میں ریمپ واک کر کے بے حد خوشی ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں