پولیس: فنانشل کرائم کے نئے ایس او پیز لاگو

پولیس: فنانشل کرائم کے  نئے ایس او پیز لاگو

لاہور (کرائم رپورٹر )فنانشل کرائم کے مدعیوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے نئے ایس او پیز بنا دئیے ۔

 ایس او پیز کے مطابق 25 لاکھ روپے کے لین دین کا کیس ایس ایچ او ،50 لاکھ کا کیس ڈی ایس پی ،50 لاکھ سے اوپر تمام کیسز ڈویژ نل ایس پیز خود سنیں گے ۔لین دین کیس کے متعلق کسی بھی درخواست کو صرف ایک افسر سن کر ایف آئی آر درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔اس سے پہلے ایک کیس کو3مختلف فورم پر سنا جاتا تھا۔ مدعی اور ملزم دونوں دفاتر کے چکر لگاتے تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں