افغانستان کی بھارتی گریٹر نوئیڈا سٹیڈیم کی سہولتوں پر کڑی تنقید

افغانستان کی بھارتی گریٹر نوئیڈا سٹیڈیم کی سہولتوں پر کڑی تنقید

نوئیڈا(سپورٹس ڈیسک افغانستان نے بھارت کے گریٹر نوئیڈا سٹیڈیم کی سہولتوں پر کڑی تنقید کی ہے ۔افغانستان بورڈ آفیشل نے نوئیڈا کے وینیوز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں بہت زیادہ گڑبڑ ہے ، دوبارہ اس وینیو پر نہیں آئیں گے ۔

 کھلاڑی بھی یہاں کی سہولتوں سے ناخوش ہیں، ہم نے بہت پہلے ان معاملات پر بات کی تھی، ہمیں سب اچھا ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ، یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے ۔واضح رہے کہ افغانستان نیوزی لینڈ کے واحد ٹیسٹ کی میزبانی بھارت نوئیڈا میں کر رہا ہے ۔9 ستمبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ سے قبل ہلکی بارش کے بعد سٹیڈیم نہ سُکھنے کی وجہ سے پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی دوسرے سیشن تک ٹاس بھی ممکن نہ ہوا۔کھیل کے دوسرے روز آؤٹ فیلڈ سکھانے کے نئے طریقوں نے فینز کو حیران کردیا، گراؤنڈ سٹاف نے میدان میں گیلے پیچز نکال لیے اور پھر خشک کرنے کیلئے پنکھوں کا استعمال کیا گیا۔20-25 لوگوں کو گراؤنڈ کو خشک کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس میں 15 آؤٹ سورس ورکرز بھی شامل تھے تاہم اسکے باوجود ٹاس نہ ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں