پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، 17 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان

پاکستان  کیخلاف ٹیسٹ  سیریز  ، 17  رکنی  انگلش  سکواڈ  کا اعلان

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

دورہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں بین سٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ انگلش سکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ ، جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ ، جیمی سمتھ ، اولی سٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے ۔کراچی کے سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے ۔ توقع ہے کہ پی سی بی سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔اس سے قبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شیڈولڈ ہے تاہم سیریز کا از سر نو شیڈول جلد متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں