پیرالمپکس:برانز میڈل جیتنے والے حیدر علی کی وطن آمد، کوئی حکومتی شخصیت نہ پہنچی

 پیرالمپکس:برانز میڈل جیتنے والے حیدر  علی کی وطن آمد، کوئی حکومتی شخصیت نہ پہنچی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پیرس پیرالمپکس میں برانز میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر حیدر علی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے۔۔

جہاں حیدر علی کے استقبال کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی ایس بی کے افسروں اور نیشنل پیرالمپکس کمیٹی کے عہدیداروں کے سوا کوئی نہ تھا۔ البتہ وزیر اعظم شہباز شریف اور یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی تصاویر والا بینر استقبال کیلئے پہنچایا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ حیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، یہ پیرا لمپکس کی تاریخ میں حیدر کا چوتھا میڈل تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں