قرض کیلئے آئی ایم ایف کی یقین دہانی خوش آئند ،میاں زاہد

 قرض کیلئے آئی ایم ایف کی یقین دہانی خوش آئند ،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ۔

ماہ رواں میں پاکستان کوسات ارب ڈالرکا قرضہ دینے پرغورکرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ آئی ایم ایف کے موقف میں نرمی دوارب ڈالرکے قرضوں کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ہے جس سے مجموعی اقتصادی صورتحال میں بہتری ممکن ہے ۔ شرح سود میں کمی بھی ضرورت سے کم ہے جس سے اسٹیٹ بینک کی غیرضروری احتیاط کا پتہ چلتا ہے ۔ شرح سود میں اس بار کم از کم چار فیصد کمی کی جانی چاہیے تھی۔ جبکہ انفلیشن کے تناسب سے شرح سود اب 11 فیصد کی سطح پر انی چاہیے ۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سخت اقدامات کی وجہ سے معیشت ٹیک آف کرنے کے لئے تیارہوچکی ہے،بجلی کی قیمت بہت زیادہ بڑھا دی گئی ہے ، جو اقتصادی ترقی اور پاکستانی ایکسپورٹس میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں