اسٹاک ایکسچینج :پہلی بار انڈیکس 82ہزار پوائنٹس کی بلندسطح پربند

اسٹاک ایکسچینج :پہلی بار انڈیکس 82ہزار پوائنٹس کی بلندسطح پربند

کراچی (آن لائن) اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ پہلی بار82ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بندہوئی۔

 مارکیٹ سرمائے میں57ارب کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 107کھرب سے تجاوز کر گیا جبکہ 43.04 فیصد حصص کی قیمتیں بھی برھ گئیں۔سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر اور ریفائنری سمیت منتخب شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مثبت تبدیلیاں اس لیے سامنے آئی ہیں کیونکہ سرمایہ کار آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کی توقع کر رہے ہیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 615پوائنٹس کے اضافے سے 82074پوائنٹس پر جاپہنچا،اسی طرح کے ایس ای 30 اور آل شیئرز انڈیکس  میں بھی تیزی رہی۔ جمعہ کو 30ارب کے 48 کروڑ 23 لاکھ 73ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں