ایل پی جی کی قیمت میں مزید7.31روپے فی کلو اضافہ

 ایل پی جی کی قیمت میں مزید7.31روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

 نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے کلو مقرر، گھریلو سلنڈر 2965روپے کا ہو گیا ۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں مزید 86 روپے 28 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے مقرر کر دی گئی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر میں رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں