ڈالر کی قدر میں تنزلی سونا مزید 600روپے سستا

ڈالر کی قدر میں تنزلی سونا مزید 600روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ڈالر کے انٹربینک ریٹ 03 پیسے کی کمی سے 277 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئے ۔

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ علاوہ ازیں  مقامی سطح پر فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے پر آگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں