کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 2.60فیصداضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو69.28ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.60فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو67.52ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔