حقیقی اصلاحات کے عزم پر کسی کو اعتماد نہیں،ٹیکس ایڈوائزر

 حقیقی اصلاحات کے عزم پر کسی کو اعتماد نہیں،ٹیکس ایڈوائزر

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں حتیٰ کہ ہمارے دوست ممالک کوبھی ہمارے حقیقی اصلاحات کے ۔

عزم پر اعتماد نہیں جس کی وجہ سے ہمیں بہت سے عالمی فورمز پر شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ہمارا سارا انحصار دوست ممالک، عالمی مالیاتی اداروں اور کمرشل بینکنگ کے قرضوں پر ہے ، اس لئے ہمیں زیادہ خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،حکومت کو توازن کی جانب سفر شروع کرنے کیلئے موجودہ اخراجات میں کم از کم 2 ٹریلین روپے کی کمی کرنا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ‘‘ پاکستانی معیشت کاانحصار؟’’ کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم آج تک اپنی معاشی سمت کا تعین نہیں کر سکے ، پاکستان کی معیشت برآمدی ہے ، زرعی ہے یا صنعتی ہے کسی کو کچھ پتہ نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں