ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 200روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 200روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھ گئی ،ادھرایک تولہ سونا 200روپے مہنگاہوگیا۔۔

۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر12پیسے کے اضافے سے 277.64 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر3پیسے کے اضافے سے 279.69 روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونا 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 2لاکھ 75ہزار 500روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں