ملتان ٹیسٹ پر پاکستانی بلے بازوں کا کنٹرول ، بلے رنز اگلنے لگے

ملتان  ٹیسٹ  پر  پاکستانی  بلے  بازوں  کا کنٹرول  ،  بلے  رنز  اگلنے  لگے

ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بیٹرز نے شاندار بلے بازی کی بدولت ملتان ٹیسٹ کا کنٹرول سنبھال لیا،کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں نے انگلینڈ کے سامنے رنز کاہمالیہ کھڑا کردیا۔۔

پہلے دن 86اوورزکاکھیل ہوااور پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر328رنزبنالئے ۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا پاکستان کی اننگزکاآغاز اچھا نہ تھااس کی ابتدائی وکٹ چوتھے اوور میں گر گئی جب صائم ایوب ایٹنکسن کی گیند پر تیز شارٹ کھیلنے کی کوشش میں جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 رنز بنائے ،صبح کے اوقات میں آؤٹ فیلڈ سست ہونے کی وجہ سے کپتان شان مسعود نے عبداللہ شفیق کے ساتھ ملکر وکٹ بچاتے ہوئے سکور کارڈ تیزی سے آگے بڑھایا۔ 16 کے انفرادی سکور پر ڈیبیو کرنے والے برائن کارسے کی گیند پر شام مسعود ریویو کے ذریعے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے سے بچ گئے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری مکمل کی،جس میں دو چھکے اور 10 چوکے شامل تھے بطور کپتان ان کی یہ پہلی سنچری تھی ، دوسرے اینڈ عبداللہ شفیق نے بھی کپتان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے ، دونوں بیٹرز کی یہ انفرادی طور پر پانچوں سنچری تھی عبداللہ شفیق 102 کے انفرادی سکور پر ایٹنکسن کاشکار بنے انکا کیچ اولی پوپ نے لیا دونوں کے درمیان 253رنز کی پارٹنر شپ بنی 263 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود 151 بنا کر لیچ آؤٹ ہوگئے ،ان کی وکٹ جیک لیچ کے حصے میں آئی، ان کی اننگز میں 13چوکے اور2چھکے شامل تھے ان کے بعد بابر اعظم اور مسعود شکیل نے ذمہ داری سنبھالی دونوں میں 61رنز کی ساجھے داری ہوئی، بابردن کے آخری لمحات میں کرس ووکس کا شکار بن گئے ، ان کے 31 رنز میں5 چوکے شامل تھے ۔ نائٹ واچ مین نسیم شاہ آئے جو پہلی بال پربولڈہونے سے بچے جس کے بعد سعود نے اینڈ سنبھال کردن کا کامیاب اختتام کیا ، سعود 35رنز اور نسیم صفر کھاتہ کھولے بغیر وکٹ پر موجود ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں