شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے  4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

کوٹ لکھپت میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 40سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ صدر گول چکر کے قریب 40 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا جبکہ مناواں کے علاقہ سے 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں