شان کا اننگز ڈکلیئر کرنیکا فیصلہ پچ کی صورتحال سے مشروط

شان کا اننگز ڈکلیئر کرنیکا فیصلہ پچ کی صورتحال سے مشروط

ملتان(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ جلد اوپننگ وکٹ گرنے کے بعد دباؤ کا شکار ہونے لگے تھے ۔۔

بطور ٹیم لیڈر اپنا کردار ادا ، سنچری ٹیم کے لئے کام آئی اس کی زیادہ خوشی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موسم کی شدت اپنی جگہ لیکن ہمارا اپنا گیم پلان تھا، انگلینڈ کے ایگریسو کھیلنے کی بات کو ان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، ان کی فیلڈنگ کی خامیوں سے فائدہ اٹھا کررنزبنائے ، جس سے ان کے باؤلرز پر پریشر آیا، اور ہم پہلے دن اچھا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئے ۔اننگز ڈکلیئر کرنے کے سوال میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مڈل آرڈر بیٹسمن نے جس طرح بیٹنگ کی ہے اس سے ہمارے حوصلے بلند ہیں، گیند تبدیل ہوئی، ابھی ہماری بیٹنگ آرڈر میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور دیگر موجود ہیں، آج پچ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈکلیئرکرنے کا فیصلہ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں