خاتون کو ملازمت کیلئے درخواست پر 48سال بعد جواب آگیا

خاتون کو ملازمت کیلئے درخواست پر 48سال بعد جواب آگیا

لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ملازمت کیلئے درخواست کے جواب کا انتظار 5 دہائیوں تک کرنا پڑا۔

ٹیزی ہڈسن نامی 70 سالہ خاتون جوانی میں موٹر سائیکل سٹنٹ رائیڈر بننے کا خواب دیکھتی تھیں اور 1976 میں انہوں نے اس حوالے سے ایک ملازمت کیلئے اپلائی کیا۔48 سال بعد ان کا خط اس وقت واپس پہنچ گیا جب پوسٹ آفس نے اسے ایک دراز میں پھنسا ہوا پایا۔خاتون کا کہناتھاکہ درخواست کاجواب نہ آنے کی وجہ جان کر حیرانگی ہورہی ہے ،اگرچہ مجھے وہ ملازمت تو نہیں مل سکی مگر میں نے سانپوں کو سنبھالنے ، ایروبائیٹک پائلٹ اور فلائنگ انسٹرکٹرز جیسے کام کرتے ہوئے دنیا کے مختلف حصوں کی خوب سیر کی اوربھرپور لطف اٹھایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں