کمالیہ:متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے گھر لوٹ لیا

کمالیہ:متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے گھر لوٹ لیا

کمالیہ(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا )کما لیہ میں نان سٹاپ ڈکیتی اور چوریوں کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کمالیہ کے نواحی گاؤں 708 گ ب سے ڈاکٹر محمد اقبال بلال کے گھر سے 4 نامعلوم نقاب پوش ڈاکو 10 تولے زیور۔۔۔

 اور ساڑھے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، ملزمان رات ایک بجے گھر میں داخل ہوئے اور پونے دو بجے تک لوٹ مار کرتے رہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ بھسی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے صدام حسین سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل کل مالیت 4لاکھ 15سو روپے لوٹ لئے ۔ ادھر تھانہ صدر کمالیہ کی حدود میں محمد علی کی موٹر سائیکل، محمد مراد کی ایک لاکھ روپے مالیتی بکریاں اور تھانہ سٹی کمالیہ کے علاقہ میں محمد عدیل کے گھر کے باہر سے اس کا رکشہ چوری کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں