خوش قسمت خاتون نے 1سال میں 500انعامات جیت لئے

خوش قسمت خاتون نے 1سال میں 500انعامات جیت لئے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کی خوش قسمت ترین خاتون ایک سال میں 500 بار قرعہ اندازی کے ذریعے انعام جیتنے میں کامیاب رہی ہیں ۔

کانائی ہرایاما نامی خاتون نے ایک سال میں قرعہ اندازی کے ذریعے 70 ہزار ڈالرز کے قریب مالیت کے انعامات جیتے اور اب انہیں لکی کوئین کی عرفیت سے جانا جاتا ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے گھر کا 50 فیصد سے زیادہ سامان قرعہ اندازی سے جیتے جانے والے انعامات پر مبنی ہے ۔کانائی ہرایاما نے بتایا کہ وہ متعدد چیزیں جیسے پتیلیاں، کپ، بچوں کے کھلونے اور دیگر بہت کچھ اس طرح جیت چکی ہیں۔

،انہوں نے ایک لاکھ جاپانی ین کا واٹرپیوریفائر بھی جیتا اور سب سے قیمتی انعام 40 لاکھ ین کی گاڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں