کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر موت کا تجربہ کرچکاہوں :الپچینو

کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر  موت کا تجربہ کرچکاہوں :الپچینو

لاس اینجلس(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سینئر اداکار الپچینو نے کہا ہے کہ وہ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران موت کے تجربے سے گزر چکے ہیں۔

الپچینو کاایک انٹرویو میں کہناتھاکہ کورونا میں مبتلا ہواتو میرے اسسٹنٹ مائیکل کوئنن نے فوری اقدام کرتے ہوئے پیرا میڈکس سے رابطہ کیا اور انہیں بلایا کیونکہ جو نرس میری نگہداشت کر رہی تھی اسکا کہنا تھا کہ اسے میری ایک نبض نہیں مل رہی تاہم میں آج بھی زندہ ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں