مشرق وسطیٰ کشیدگی :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مشرق وسطیٰ کشیدگی :عالمی منڈی  میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی ۔

 رپورٹس کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈاگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برینٹ کی قیمت 70ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی تھی ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں توقع ہے کہ تیل پیدا کرنیوالے ممالک کا گروپ( اوپیک)پیداوار میں کمی کے فیصلے کو واپس لے سکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں