غزہ دنیا کا بہترین مقام،مناکو سے بہتر، فلسطینی فائدہ نہیں اٹھاسکے تباہی پرشدید افسوس :ٹرمپ

 غزہ دنیا کا بہترین مقام،مناکو سے  بہتر، فلسطینی فائدہ نہیں اٹھاسکے  تباہی پرشدید افسوس :ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)سابق امریکی صدر ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ زدہ غزہ دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہو سکتا ہے ۔

 فلسطینیوں نے اپنے بحیرہ روم کے مقام سے فائدہ اٹھانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ۔صحافی ہیو ہیوٹ نے ٹرمپ سے ریڈیو انٹرویو میں پوچھا کہ کیا غزہ موناکو کا مقابلہ کر سکتا ہے اگر اسے صحیح طریقے سے دوبارہ تعمیر کیا گیا؟۔ ٹرمپ نے جواب دیا، یہ مناکو سے بہتر ہو سکتا ہے ۔ اس کا مشرق وسطیٰ میں بہترین مقام ہے ،غزہ کی تباہی پر شدید افسوس ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی لوگوں نے اپنے سمندری نظاروں سے کبھی فائدہ نہیں اٹھایا۔ یہ سب سے خوبصورت جگہ ہو سکتی ہے ۔ موسم، پانی، آب و ہوا،ساری چیزیں بہترین ہیں ۔ یہ مشرق وسطیٰ کی بہترین چیز ہو سکتی ہے ، یہ دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں