ٹیکس اصلاحات سے منی بجٹ کا امکان کم ہورہا ،میاں زاہد

ٹیکس اصلاحات سے منی بجٹ کا امکان کم ہورہا ،میاں زاہد

کراچی(این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کی وجہ سے منی بجٹ کا امکان کم ہورہا ہے جوخوش آئند ہے ۔۔

اگر ایف بی آرکی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ہو جائے تو ریونیو کی کلیکشن ڈبل اور ٹیکس گزاروں کو ہراسمنٹ سے نجات مل سکتی ہے ۔ وزیرخزانہ منی بجٹ کے حق میں نہیں ہیں مگراسکا دارومدارٹیکس ڈیجیٹلائزیشن اور بیوروکریسی کے رویہ پرہے ۔ اگربیوروکریسی محنت کرے توعوام، صنعت اور تجارت کومزید بوجھ سے بچایا جا سکتا ہے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات پرجتنی تیزی سے عمل ہوگا ملکی معیشت کی بحالی کی رفتاراتنی ہی بڑھ جائے گی جس سے عوام اورکاروباری برادری کوریلیف ملے گا۔ بعض اخراجات صوبوں کومنتقل کئے جائیں اورجوصوبے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں سستی کا مظاہرہ کریں ان کی ادائیگیوں سے کٹوتی پرغورکیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں