عدنان سمیع خان کی والدہ 77سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

عدنان سمیع خان کی والدہ  77سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

لاہور (شوبز ڈیسک )گلوکار و اداکار عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان انتقال کر گئیں۔

عدنان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر والدہ کے انتقال کی تصدیق کی اور دعائے مغفرت کی اپیل کی ۔انہوں نے والدہ کی بیماری اور تدفین کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ۔نورین سمیع خان 1947 میں پیدا ہوئیں اور 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔نورین سمیع خان کے آباؤ و اجداد کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تھا تاہم وہ برطانیہ میں پلی بڑھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں