کمردرد میں زیادہ نہ بیٹھنا صحت کے لئے مفید قرار

کمردرد میں زیادہ نہ بیٹھنا صحت کے لئے مفید قرار

ہلینسکی (نیٹ نیوز) نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صوفوں اور کرسیوں پر زیادہ نہ بیٹھنا آپ کی کمر کے درد کو مزید خراب ہونے سے بچاسکتا ہے ۔

فن لینڈ کے محققین نے پایا کہ جب کمر میں درد والے لوگ ہر روز تھوڑا سا کم بیٹھتے ہیں تو اگلے چھ مہینوں میں ان کے درد کے بڑھنے کا امکان کم ہوتا ہے ۔یونیورسٹی آف ترکو کی پروفیسر اور مطالعے کی مرکزی مصنف جووا نورہا نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو کمر میں درد ہے ، آپ کا زیادہ بیٹھنے کا دل چاہ رہا ہے لیکن آپ اپنی کمر کی صحت کے بارے میں بھی فکر مند ہیں تو آپ کام پر یا فارغ وقت میں کم بیٹھنے کے طریقے تلاش کریں۔انہو ں نے کہا کہ چلتے پھرتے رہنے سے مسلز کوحرکت ملتی ہے جو انہیں ایکٹو رکھنے میں مددگارہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں