500کروڑ کا ایپ فراڈ ،پولیس نے ریاچکرورتی کو بلالیا

500کروڑ کا ایپ فراڈ ،پولیس نے ریاچکرورتی کو بلالیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے ہائی باکس ایپ سکینڈل کے سلسلے میں طلب کرلیاہے ۔

یہ سکینڈل مبینہ طور پر 500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی سے متعلق ہے جس میں سرمایہ کاروں کو روزانہ کی بڑی واپسی کا جھوٹا وعدہ کیا گیا تھا۔ کل 9 اکتوبر کو ہونے والی اس تفتیش میں اداکارہ کا بیان لیا جائے گا۔یہ موبائل ایپ فروری 2024 میں لانچ کی گئی تھی اور تقریباً 30ہزار سرمایہ کاروں کو راغب کیا گیا تھا۔انویسٹرز کو 1 سے 5 فیصد تک منافع کا وعدہ کیا گیا تاہم جولائی میں ادائیگیاں رک گئیں۔ پولیس کو اس معاملے پر 500 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد مکمل تفتیش کا آغاز ہوااوراب اداکارہ کو بلالیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں