پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور بردار ملک ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہوا۔مالی سال کے پہلے دوماہ میں ترکیہ کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.63 فیصد اورترکیہ سے درآمدات میں 11.66فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران ترکیہ کوبرآمدات سے ملک کو 64.81 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو 5.63 فیصد زیادہ ہے۔ اگست میں ترکیہ کوپاکستانی برآمدات کا حجم 31.046ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 33.76 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 29.86 ملین ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق پہلے دوماہ میں ترکیہ سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.66فیصدکااضافہ ہوا، مالی سال کے پہلے دوماہ میں ترکیہ سے درآمدات پر76.97ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو68.93ملین ڈالرتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں