پیٹرسن نے ملتان کی وکٹ کو باؤلرکیلئے قبرستان قراردیدیا

پیٹرسن نے ملتان کی وکٹ کو باؤلرکیلئے قبرستان قراردیدیا

ملتان(سپورٹس رپورٹر)سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے ملتان سٹیڈیم کی پچ کو ’’باؤلرز کے لئے قبرستان‘‘قرار دے دیا۔

ملتان میں پاک انگلینڈ ٹیسسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن ناتجربہ کار انگلش باؤلرز کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے جس پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے پچ کو ہی باؤلرز کے لئے قبرستان قرار دے دیا، سوشل میڈیا پرپیغام میں انکا کہنا تھا کہ ’’ملتان کی پچ، باؤلرز کا قبرستان‘‘، جس پر صارفین اور شائقین کرکٹرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے کمنٹس میں کہا کہ اگر باؤلرز کا قبرستان ہوتی انگلینڈ اولین اوورز میں ہی پاکستان کی وکٹ نہ لے پاتا، اصل حقیقت ناتجربہ کار انگلش باؤلنگ سکواڈ ہے ، جس کو وہ ماننے سے انکاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں