انگلینڈ کے فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ جیمزاینڈرسن کی آج پاکستان آمد

 انگلینڈ کے فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ  جیمزاینڈرسن کی آج پاکستان آمد

ملتان (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن سکاٹ لینڈ کے گالف ٹرپ کے بعد آج پاکستان پہنچیں گے ۔۔

جیمز اینڈرسن نے موسم گرما میں ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور فوری طور پر فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری اٹھالی تھی ۔اینڈرسن فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے تاہم جولائی میں لارڈز میں اپنے آخری ٹیسٹ کے بعد لنکا شائر کیلئے تاحال نہیں کھیلے ، گزشتہ منگل کو سکواڈ کے ساتھ پاکستان آنے کی بجائے وہ گالف ایونٹ کیلئے سکاٹ لینڈ چلے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں