جاپان سے ترسیلات زرمیں 36فیصداضافہ ریکارڈ

جاپان سے ترسیلات زرمیں 36فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر36فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 10.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 7.6ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اگست میں جاپان سے ترسیلات زرکاحجم 5.5ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 4.9ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 3.8ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.936ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.123 ارب ڈلر کے مقابلے میں 44فیصدزیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں