انٹربینک میں ڈالرمہنگا،تو لہ سوناایک ہزارروپے سستا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی، ادھر ایک تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کے اضافے سے 277.67 روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 279.66 روپے پر آگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے اوردس گرام 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کا ہوگیا۔ دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر مستحکم رہی۔