کراچی ایکسپوسینٹر میں ٹیکسپو نمائش کا 23 اکتوبر سے آغاز
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت سے وابستہ پانچویں ٹیکسپو نمائش2024کراچی ایکسپو سینٹر میں 23 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔
تین روزہ نمائش 25 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کے شعبے سے منسلک 250 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی کمپنیاں اپنی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کریں گی۔یہ ایونٹ پاکستانی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس رابطوں کو وسیع کرنے کے مواقع فراہم کرے گاجب کہ نمائش سے عالمی تجارتی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔ پانچویں ٹیکسپو نمائش 2024 ئمیں سیمینارز بھی منعقد ہوں گے جس میں شرکائشرکت کر سکیں گے اور موجودہ چیلنجز اور ایجادات کے حوالے سے انہیں آگاہی حاصل ہوگی۔ ایونٹ میں دوروزہ شاندار فیشن شو بھی پیش کیا جائے گا جس میں پاکستان بھر سے ٹاپ 20 فیشن ڈیزائنرز کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی اورملک بھرکے ڈیزائن ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔