ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا3ہزارروپے سستا

 ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا3ہزارروپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدربڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی، ادھر ایک تولہ سونا تین ہزارروپے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5 پیسے کے اضافے سے 277.72روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 279.61روپے پرآگیا۔یورو 35 پیسے کی کمی سے 305.66روپے ہو اور برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے کی کمی سے 365.07 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 2617 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی نمایاں کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 2572 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے پر آگیا۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں