پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ،فیصل ترمذی
ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہاہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع ترمواقع موجودہیں اور یواے ای کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہیے ۔
یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین احمد جاسم الزابی سے ملاقات میں کہی ۔احمد جاسم الزابی ابو ظہبی چیمبر اور ابو ظہبی اور ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں۔پاکستان کے سفیر نے احمد جاسم الزابی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بصیرت افروز اقدامات اور ابو ظہبی چیمبر کے اقتصادی ترقی میں کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے یواے ای کے چیمبرز اور پاکستان کے چیمبرز کے درمیان تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کیلئے مشترکہ کاروباری منصوبوں کے آغاز بات چیت کی۔