ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 500روپے سستا

ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 500روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی ۔

،ادھر ایک تولہ سونا 500 روپے سستاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7پیسے کے اضافے سے 277.79 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر2پیسے کی کمی سے 279.59 روپے پر آگیا۔ اسی طرح یورو 56 پیسے کی کمی سے 305.10روپے اور برطانوی پاؤنڈ 64پیسے کی کمی سے 364.43 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2613ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500روپے کی کمی سے 271200 روپے اور دس گرا م سونا 429 روپے کی کمی 232510 روپے کا ہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت3050روپے پرمستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں