انگلینڈ کیخلاف یقینی شکست کا ذمہ دار یاری دوستی ٹولہ :باسط

 انگلینڈ کیخلاف یقینی شکست کا ذمہ دار یاری دوستی ٹولہ :باسط

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس پر پھٹ پڑے ۔باسط علی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف یقینی شکست کا ذمہ دار ‘یاری دوستی ٹولہ’ ہے ، بابر اعظم کو اب آرام کی ضرورت ہے ، شان مسعود بطور کپتان ناکام ہوگئے ، پاکستان کرکٹ ٹیم ہر شعبہ میں ناکام رہی، کھلاڑیوں کا فٹنس معیار عیاں ہوگیا۔ دوسری اننگز میں ہمارے بیٹرز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ کو مستقل مزاجی کی ضرورت ہے ، انگلینڈ کے ہنری بروک مستقبل کے لیجنڈ کرکٹرہونگے ، چیئرمین پی سی بی اگر ذمہ داری ادا نہیں کر سکتے تو مستعفی ہوجائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں