شادی کے بعد شوہرنے کام سے روک دیا تھا:سعدیہ امام
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے شوہر نے انہیں شوبز میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔
اس سے قبل 2020 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے شوبز کو نہیں چھوڑا اور نہ ہی انہیں ان کے شوہر نے روکا ہے ۔تاہم اب سعدیہ امام نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ان کے شوہر عدنان حیدر نے اپنی انا کی وجہ سے انہیں شوبز میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔اداکارہ نے شادی کے بعد کام کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج میں ایک خاص ذہنیت ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ایسی ذہنیت ٹی وی پروگرامز سمیت دوسرے ذرائع سے تبدیل ہوگی۔