فلمسٹار ریکھا 70 برس کی ہوگئیں
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ریکھا 70 برس کی ہوگئیں۔ ریکھا 10 اکتوبر 1954 کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائے میں پیدا ہوئیں۔
ان کا پورا نام بھانو ریکھا گنیسان ہے۔ ریکھا نے 1966 میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلم ‘‘رنگولا رتنم’’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، ریکھا نے اپنے مسلسل فعال فلمی کیریئر میں 180 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور کئی یادگار کرداروں سے شائقین فلم کے دلوں پر راج کیا۔