سانولی رنگت پر مذاق کا نشانہ بنایا گیا:نادیہ افگن
لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے چھوٹے قد اور سانولی رنگت کی بنا پر مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک انٹرویو میں باڈی شیمنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی رنگت، جسامت، لباس اور قد پر بات کرنا یا طنز کرنا غلط ہے، کسی کے لیے ایسا نہیں کہنا چاہیے۔ پرانی دور میں رنگت، جسامت اور لباس کی باتیں ہوتی تھیں لیکن اب جدید دور میں ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنے لباس، جسامت اور رنگت کی بنا پر لوگوں کے طعنے برداشت کرنا پڑے ۔ اپنی زندگی کے اس دور پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کراچی کے مقابلے میں انھیں لاہور میں احساس دلایا گیا کہ وہ سانولی ہیں۔نادیہ نے بتایا کہ جب وہ کراچی میں تھیں تو انہیں اپنی رنگت کا اتنا احساس نہیں تھا، کیونکہ کسی نے ان سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا تھا، لیکن جب انہوں نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو انہیں محسوس کرایا گیا کہ وہ سانولی ہیں۔ہ وہ اس وقت 20 سال کی تھیں، اور کالج میں انہیں سانولی رنگت کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔