ہماری ڈرامہ انڈسٹری مذاق بن کر رہ گئی:ایوب کھوسو
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار ایوب کھوسو نے کہاہے کہ کہ آج کل ہماری ڈرامہ انڈسٹری مذاق بن کر رہی گئی ہے، جس میں غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے اداکار سے ماضی اور موجود ڈرامہ انڈسٹری کے حالات کے حوالے سے سوال کیا، جس پر اداکار نے جواب دیا کہ آج کل فنکاروں کے ساتھ یہ مذاق بہت ہو رہا ہے کہ وہ سیٹ پر جاتے ہیں لیکن انہیں علم ہی نہیں ہوتا کہ آج کون سا سین کرنا ہے۔