ملتان ٹیسٹ:پاکستان پر اننگز کی شکست کے سائے گہرے

ملتان ٹیسٹ:پاکستان  پر اننگز  کی   شکست  کے  سائے  گہرے

ملتان (سپورٹس رپورٹر )ملتان ٹیسٹ میں پاکستان پراننگزکی شکست کے سائے گہرے ہوگئے ،میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم نے پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 7 کھلاڑی آؤٹ پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔۔۔

 جبکہ چوتھے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152رنز بنالیے اوراسے برتری ختم کرنے کیلئے مزید 115رنزدر کار ہیں ۔ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جو کہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری ہے ۔گزشتہ روز انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 703 رنز پر گری جب جو روٹ 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 779 جبکہ چھٹی وکٹ 797اور ساتویں وکٹ 799رنز پر گری۔ انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 317 رنز ہیری بروک نے بنائے ۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو، دو جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اننگز کی پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے ، شان مسعود 11، بابر اعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں پر 152 رنز بنا ئے ،اس وقت سلمان آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں،انگلینڈ کے گس ایٹنکسن، برائیڈن کرس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ آج میچ کاآخری روزہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں