شاور ہیڈ اور ٹوتھ برشز وائرسز کی آماجگاہ
اِلینوائے(نیٹ نیوز)نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی رہنمائی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں مائیکرو بائیولوجسٹ کو معلوم ہوا ہے کہ باتھ روم میں موجود شاور ہیڈ اور ٹوتھ برشز مختلف اقسام کے وائرسز کی آماجگاہ ہوسکتے ہیں۔۔۔
اگرچہ تحقیق میں ہونے والا انکشاف تشویش ناک معلوم ہوتا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ ان وائرسز کا ہدف انسان نہیں بلکہ بیکٹیریا ہوتے ہیں۔جرنل فرنٹیئر اِن مائیکرو بائیوم میں شائع ہونے والی تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے بیٹیریو فیج یا فیج نامی مائیکرو حیاتیات اکٹھا کیے۔ جامعہ سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ ایریکا ایم ہارٹ من کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں کو ملنے والی وائرسز کی تعداد غیر معمولی ہے۔ ایسے متعدد وائرس دریافت ہوئے جن کے متعلق بہت کم معلومات ہے اور کئی ایسے دریافت کیے جن کو کبھی نہیں دیکھا گیا۔