وفاقی چیمبر کا انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس واپس لینے کا مطالبہ

وفاقی چیمبر کا انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس واپس لینے کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے تمام صوبائی حکومتوں سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (آئی ڈی سی)کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے نہ صرف درآمدات بلکہ برآمدات پر بھی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (آئی ڈی سی) لگانے کے حالیہ فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ یہ کاروبار مخالف اور ایکسپورٹ مخالف اقدامات ہیں اور ایف پی سی سی آئی کو اپیکس ٹریڈ ادارہ ہونے کے ناطے پاکستان بھر سے تمام چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور تجارتی اداروں سے فیڈ بیک مل رہا ہے کہ ان غیر پیداواری اقدامات کو واپس کروایا جا سکے ۔ عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ ایف پی سی سی آئی ہمیشہ سے درآمدات پر غیر منصفانہ، غیر ضروری اور ایکسپورٹ پالیسی سازی سے متضاد انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے خلاف رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں