صدر ویمن چیمبر ڈاکٹرمریم کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

صدر ویمن چیمبر ڈاکٹرمریم کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

سیالکوٹ (اے پی پی)صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم صدیقہ نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایس سی سی آئی کے صدر اکرام الحق،سینئر نائب صدر وسیم لودھی اور نائب صدر عمر خالد کو گلدستہ پیش کیے ۔دونوں چیمبرز کے صدور نے ملاقات میں چیمبرز کے درمیان مضبوط روابط کے قیام سمیت کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں