نمائش سے برآمدات 20 فیصد بڑھنے کا امکان،کارپٹ مینو فیکچررز
لاہور (آن لائن)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے تین روزہ نمائش کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔۔
کہ ایک تخمینے کے مطابق حالیہ نمائش کے انعقاد سے قالینوں کی برآمدات میں 15سے 20فیصد اضافے کا امکان ہے ۔نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی بھرپور شرکت انتہائی حوصلہ افزا ہے ، بھرپور تعاون دینے پر ٹڈاپ کے شکر گزار ہیں ،امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں اس تعاون کو جاری رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں لاہور میں منعقدہونے والی عالمی نمائش کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں عتیق الرحمن اور ریاض احمد نے نمائش کے منتظمین کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی نمائش کاکامیاب انعقاد ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کیلئے ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔