انجمن تاجران کاآئی پی پیز معاہدے کے خاتمے کا خیرمقدم

انجمن تاجران کاآئی پی پیز معاہدے کے خاتمے کا خیرمقدم

لاہور (آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ۔۔

کہاکہ اس اقدام سے ہونے والی اربوں روپے کی بچت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے مختص کیا جائے ،حکومت دیگر آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدوں پر نظر ثانی کرے، معیشت کو تحرک دینے کیلئے تاجروں کو بھی مراعات اور سہولتیں دینا نا گزیر ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی شعبے میں ہونے والے نقصانات کو کم کرے جن کی وصولی عوام سے کی جارہی ہے ، صنعتوں کے ساتھ تاجروں کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے ، حکومت کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرے اور اس کے علاوہ بھی بڑے ڈیمز بنائے جائیں کیونکہ ہم ہر سال اربوں روپے کا پانی سمندر میں پھینک کر ضائع کر رہے ہیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق5آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے سے صارفین کو 60 ارب روپے جب کہ حکومت کو 411 ارب روپے تک کی سالانہ بچت ہو گی،مطالبہ ہے کہ اس بچت کو عوام کو ریلیف دینے پر خرچ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں