عمران ٹیسوری پی جی جے ٹی ای اے کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
کراچی(این این آئی)سونے اور زیورات کی صنعت کی ممتاز شخصیت عمران ٹیسوری پاکستان جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی جی جے ٹی ای اے )کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔
عمران ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل اور ترقی کے لیے بھرپور کام کریں گے ۔عمران ٹیسوری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سونے کے زیورات کی برآمدات 12ملین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، ہمارا ہدف ہے کہ اس رقم کو 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھایا جائے۔