روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس:ترسیلات زر 8ارب ڈالرسے متجاوز

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس:ترسیلات زر 8ارب ڈالرسے متجاوز

اسلام آباد (اے پی پی) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے )کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 8.749 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمارکے مطابق ستمبرکے اختتام پر سمندر پار پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ مجموعی ترسیلات زرکاحجم 8.749 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے ۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کاآغاز ستمبر2020میں کیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ  سمندرپار پاکستانیوں نے اب تک 1.532 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے ، سمندرپارپاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 380ملین ڈالر،اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 656ملین ڈالر اورپاکستان سٹاک یکسچینج میں 41ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں