مٹھا کا رس وزن کم کرنے کیلئے قدرت کی بہترین نعمت

مٹھا کا رس وزن کم کرنے کیلئے قدرت کی بہترین نعمت

لاہور (نیٹ نیوز)پھل مٹھا قدرت کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ، یہ خاص طور پر بخار کے مریضوں کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہو نے دیتا بلکہ اس کا رس وزن کم کرنے کیلئے بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔

طب یونانی کی رو سے مِٹھے کا مزاج سرد تر ہے ، یہ حرارت کو تسکین دیتا ہے ، خون کی حدت کو کم کرتا ہے ، دل کی تفریح اور تقویت کا سامان ہے ۔ مِٹھا تیزابیت کو کم کرتا ہے ، ہاتھ پاؤں اور سینے کی جلن کو دور کرتا ہے ،جسم کی تیزابیت اور فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے ۔مٹھا باہر سے سبز جبکہ اندرسے لیموں کی طرح دکھائی دیتا ہے اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے البتہ کبھی کبھار اس کا ذائقہ قدرے کڑوا ہوتا ہے ، یہ مختلف بیماریوں سے لڑنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں