میتھی جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کیلئے مفید

میتھی جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کیلئے مفید

لاہور(نیٹ نیوز )میتھی ایک انتہائی مفید جڑی بوٹی ہے جو انسانی صحت کیلئے کئی فوائد کی حامل ہے ۔ماہرین کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میتھی دانے اور اس کے پتے جسم میں موجود کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بہت مفید ہیں۔

میتھی دانے کا استعمال تیزابیت، موٹاپا، جلدی مسائل اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے بھی کیا جاتا ہے ۔ ماہرین صحت کے مطابق میتھی آپ کے دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، اس میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار بھی ہوتی ہے جو دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کیلئے سوڈیم کے عمل کا مقابلہ کرتی ہے ۔ صحت مند دل کے لئے اسے یوگا کے ساتھ صحت مند غذا بنا کر اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں